افغان جنگ: ایک منافع بخش کاروبار؟

افغانستان سے امریکی انخلا پر دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے اور اسے امریکہ کی ایک بڑی شکست قرار دیا جارہا ہے۔ 20 سالہ جنگ میں دو ٹریلین امریکی ڈالرز خرچ ہوئے لیکن اس سارے پس منظر میں ایک نقطے پر زیادہ بات نہیں کی جارہی اور وہ ہے اس جنگ کا کاروباری پہلو، جو کہ خلاف توقع انتہائی کامیاب رہا ہے۔ دنیا بھر میں اسلحہ بنانے والی کمپنیوں نے دونوں ہاتھوں سے منافع کمایا۔ تو آئیے اس جنگ کے نفع بخش پہلو کی بات کرتے ہیں۔

ذرا تصور کیجئے کہ 18 ستمبر 2001 کو جب امریکی صدر بش نے امریکی فوج کو افغانستان پر حملے کی اجازت دی تو 10 ہزار ڈالر کا سرمایہ امریکہ کی پانچ بڑی دفاعی کمپنیوں کے پاس موجود تھا۔ آج 20 سال بعد وہ سرمایہ بڑھ کر تقریباً ایک لاکھ ڈالر ہو گیا، یعنی براہِ راست دس گنا اضافہ، جس سے افغان جنگ کے منافع بخش ہونے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

حالانکہ اگر دفاعی کمپنیوں کے علاوہ کسی نے 10 ہزار ڈالر سٹاک مارکیٹ میں لگائے ہوتے تو آج وہ بڑھ کر صرف 60 ہزار ڈالر ہی بن پاتے، جس کا مطلب ہے کہ دفاعی کمپنیوں کے منافع میں عام حالات سے بھی 58 فی صد زیادہ اضافہ ہوا۔ ان پانچ بڑی دفاعی کمپنیوں میں بوئنگ ، ریتھیون ، لاک ہیڈ مارٹن ، نارتھروپ گرومین ، اور جنرل ڈائنامکس شامل ہیں۔

یوں امریکی فوج کی افغانستان میں ناکام مہم امریکی دفاعی اداروں کیلئے ایک بہت بڑی کامیابی ثابت ہوئی جن کے انتظامی معاملات اکثر ریٹائرڈ جنرلز کے ہاتھ میں ہیں۔ اسی لیے ایک سابق سی آئی اے افسر چلمرز جانسن نے کہا تھا، "میں آپ کو ضمانت دیتا ہوں کہ جب جنگ اتنی منافع بخش ہو جائے گی کہ سرمایہ ہر منٹ بڑھے تو یہ اتنی ہی طویل ہوتی جائیگی۔"

ذیل میں ستمبر 2001 کے بعد سے متعلقہ دفاعی اداروں کے منافع کے اعداد و شمار ہیں۔ بوئنگ کمپنی کے علاوہ سبھی کمپنیاں اپنی آمدنی کا بڑا حصہ امریکی حکومت سے وصول کرتی رہی ہیں۔

Basket of Top Five Contractor Stocks

Total return: 872.94 %

$10,000 in 2001 (stock purchase)

($2,000 of each stock)

today: $97,294.80

Boeing

Total return: 974.97 %

Annualized return: 12.67 %

$10,000 in 2001 (stock purchase)

today: $107,588.47

Raytheon

Total return: 331.49 %

Annualized return: 7.62 %

$10,000 in 2001 (stock purchase)

today: $43,166.92

Lockheed Martin

Total return: 1,235.60 percent

Annualized return: 13.90 percent

$10,000 in 2001 (stock purchase)

today: $133,559.21

General Dynamics

Total return: 625.37 percent

Annualized return: 10.46 percent

$10,000 in 2001 (stock purchase)

today: $72,515.58

Northrop Grumman

Total return: 1,196.14 percent

Annualized return: 13.73 percent

$10,000 in 2001 (stock purchase)

today: $129,644.84